اسلام آباد(نیوزڈیسک)الیکشن کمیشن نے یاسمین راشد کی درخواست پرن لیگ کے قا ئد نواز شریف کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیا۔ لاہور کے حلقہ این اے 130 کی امیدوار یاسمین راشدکے وکیل کا کہنا تھا کہ رات ساڑھے دس بجے پولیس افسر آراو کے دفترمیں داخل ہوئے، اس وقت فارم 47 مرتب کیا جا رہا تھا۔
وکیل کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہمارے پولنگ ایجنٹ کو باہر نکال دیا اور ریٹرننگ افسر کو رات کے وقت تبدیل کر دیا ۔الیکشن کمیشن میں وکیل کا کہنا تھا کہ رزلٹ نئے آر او سے تیار کروایا گیا، فارم 45 کے مطابق یاسمین راشد 20 ہزار ووٹوں سے جیت رہی تھیں۔
وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کامیابی کا اعلان تمام ٹی وی چینلز پر چل رہا تھا،33 پولنگ اسٹیشنز سے نوازشریف کو 1لاکھ 1 ہزار ووٹ دلوائے گئے، یہ بہت بڑی دھاندلی کا کیس ہے۔دوران سماعت الیکشن کمیشن نے نواز شریف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ریٹرننگ افسر سے رپورٹ طلب کرلی۔کیس کی سماعت 27 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔















