گوجرانوالہ(نیوزڈیسک)قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ جب تک تمام نوجوانوں کو باعزت روزگارنہیں ملتا تب تک چین سے نہیںبیٹھوں گا،یہ سوشل میڈیاپرطوفان بدتمیزی مچا کر کہتے ہیں کہ یوتھ ان کے ساتھ ہے،آئیں ہمارے جلسے میں دیکھیں یوتھ ہمارے ساتھ ہے،
جھوٹے مقدمات میں سرخروہوا،سزادینے والے چلے گئے، اگر میں نےکچھ نہ کیا ہوتا تو آپ میری پرواہ نہ کرتے،عوام کی خدمت کے صلے میں اتنی محبت ملی ہے، آج سوچ رہاہوں عوام مجھ سےاتنی محبت کیوں کرتے ہیں؟ آپ بتائیں اس محبت کو کیسے بھلا دوں؟
گوجرانوالہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے بھائی بہن کی خدمت کی اور اس خدمت کی وجہ سے ہی میں ان کے چہروں پر محبت دیکھ رہا ہوں۔ن کا کہنا تھا کہ ہم نے بہت ٹھوکریں کھائی ہیں، مزیدکھانےکی طاقت ہے نہ ہمت، جب میں حکومت میں تھا 20 روپے میں 5 روٹی ملتی تھی آج 20 روپے کی ایک روٹی ہے، وہ زمانہ کہاں چلا گیا، کون لے گیا اس زمانے کو؟ کیسے واپس اس زمانے کو لیکن ہم اس وقت کو واپس لائیں گے۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ پورا پاکستان میرا ہے اور یہ حلقہ خاص میرا ہے، مجھے اپنے ملک کو غیرت مند ملک بنانا ہے، اگر میں ہوتا تو کوئی بھی بے روزگار نا ہوتا،انہوں نے کہاکہ اگر میں نےکچھ نہ کیا ہوتا تو آپ میری پرواہ نہ کرتے، عوام کی خدمت کے صلے میں اتنی محبت ملی ہے، آج سوچ رہاہوں عوام مجھ سےاتنی محبت کیوں کرتے ہیں؟ آپ بتائیں اس محبت کو کیسے بھلا دوں؟
مزیدپڑھیں:جھوٹے مقدمات میں سرخروہوا،سزادینے والے چلے گئے،نوازشریف
انہوں نے کہا کہ مجھے جان بوجھ کر سزائیں دی گئیں، میں سرخرو اور بے قصور ثابت ہوا، سزا دینے والے چلے گئے، چورکی داڑھی میں تنکا تھا تب ہی وہ استعفیٰ دے کر چلا گیا.