سندھ میں روزانہ ایک ہزار افراد ملیریا کا شکار ہو رہے ہیں

کراچی (نیوز ڈیسک) سندھ میں روزانہ ایک ہزار افراد ملیریا کا شکار ہو رہے ہیں،10 روز میں 50 ہزار 46 افراد کی اسکریننگ کی گئی اور 10 ہزار 31 افراد میں ملیریا کے وائرس کی تصدیق ہوئی: محکمہ صحت سندھ
سندھ کے مختلف اضلاع میں ملیریا مچھر کا راج جاتی ہےمحکمہ صحت کے حکام کے مطابق جنوری کے دس روز میں 10 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں۔10 روز میں 50 ہزار 46 افراد کی اسکریننگ کی گئی اور 10 ہزار 31 افراد میں ملیریا کے وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ سب سے زیادہ 2920 کیسز عمرکوٹ میں رپورٹ ہوئے اور سب سے کم ایک کیس کراچی کے ضلع غربی میں رپورٹ ہوا۔ محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں مجموعی طور پر 38 افراد ملیریا کا شکار ہوئے ہیں، متاثرہ افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ سال صوبے میں ملیریا سے 4 لاکھ افراد متاثر اور 24 افراد انتقال کرگئے تھے۔

کیٹاگری میں : صحت