ملک بھر میں کورونا کیسز اور اموات کی شرح میں نمایاں کمی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے اموات اور کیسز کی شرح میں کمی آئی ہے ۔ قومی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 447 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 18افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ ملک میں 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.40 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 22مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا ۔

کیٹاگری میں : صحت