کراچی ، مینٹل اسپتال میں زیرعلاج 30 مریض بھاگ گئے،گارڈ کو شدید تشدد نشانہ بنایا

کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی کے مینٹل اسپتال میں زیرعلاج 30 مریض بھاگ گئے،گارڈ پر بھی تشدد کیا،علاقے کے چند گھروں کو بھی نقصان پہنچایا،اسپتال انتظامیہ نے متعد کو حراست میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کےعلاقے نارتھ ناظم آباد میں مینٹل اسپتال سے زیرعلاج 30 مریض بھاگ گئے ،اسپتال کے گارڈ کو تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ ہی علاقہ مکینوں کے گھروں پر بھی حملہ کیا ،علاقہ مکینوں کے گھروں اورگاڑیوں کو نقصان پہنچانے والے متعدد مریضوں کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ کئی اب بھی فرار ہے۔

کیٹاگری میں : صحت