خطرے کی گھنٹی بج گئی، کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، 19 افراد کی حالت تشویشناک

اسلام آباد(نیوزڈیسک)قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 33کیس رپورٹ ہوئے ۔ جمعرات کو این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 3ہزار942 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے33 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے، اس طرح اس مدت میں کورونا ٹیسٹوں کی مثبت شرح 0.84 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 19 افراد کی حالت تشویشناک ہے ۔ملک بھر کے مختلف شہروں میں24گھنٹوں کے دوران کیے گئے، ٹیسٹوں میں سے کراچی میں 225 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے6افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور یہاں مثبت کیسز کی شرح 2.67 فیصد رہی،لاہور میں811 ٹیسٹوں میں سے6افراد کے ٹیسٹ مثبت اور…

کیٹاگری میں : صحت