بھارتی ڈاکٹر آپریشن کے دوران خاتون کے پیٹ میں تولیہ بھول گیا،حکام نے تحقیقات کاحکم دیدیا

نئی دہلی(نیوزڈیسک)بھارت کی ریاست اتر پردیش میں ڈاکٹر آپریشن کے دوران خاتون کے پیٹ میں تولیہ بھول گیا۔حکام نے میڈیا کے ذریعے واقعے سے آگاہ ہونے کے بعد تحقیقات کا حکم دے دیا ،بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون کو پیٹ میں درد کی شکایت پر اسپتال لایا گیا۔ آپریشن کے بعد بھی جب خاتون نے پیٹ میں درد کی شکایت کی تو اسے مزید 5 دن اسپتال میں ایڈمٹ کرلیا گیا۔مزید 5 دن اسپتال میں رہنے کے بعد بھی جب خاتون کی طبیعت نہ سنبھلی تو اس کے شوہر نے پرائیوٹ اسپتال میں علاج کا فیصلہ کیا جہاں انکشاف ہوا کہ خاتون کے پیٹ میں تولیہ موجود ہے۔حکام نے میڈیا کے ذریعے واقعے سے آگاہ ہونے کے بعد تحقیقات کا حکم دے دیا ۔

کیٹاگری میں : صحت