گوشت خورورں کیلئے بڑی خبر،عید پر گوشت کا زیادہ استعمال منفی اثرات مرتب کر سکتا ہے،ڈاکٹرز کا انتباہ

اسلام آباد(اے بی این نیوز) ماہرین صحت نے گوشت خوروں کیلئے بڑا انتباہ جاری کردیا، ہومیوڈاکٹر شاہد شیخ کا کہنا ہے کہ عید کے موقع پر گوشت کا استعمال مضر صحت تو نہیں البتہ بڑی احتیاط کی ضرورت ہے ۔ اس حوالے سے ڈاکٹر شاہد شیخ نے کہا کہ چونکہ جانوروں کی قربانی سنت ابراہیم علیہ السلام ہے ۔ قربانی کا گوشت صحت کو نقصان نہیں پہنچاتا یہ اسلام کی خاصیت ہے ۔ لیکن ہمارے معاشرے میں وہ غذائیں نہیں رہیں جو انسان کی ایمیونٹی کو بڑھائے تاہم احتیاط بھی بہت ضروری ہے ، جانور ذبح کرنیوالے اوزاروں کو اچھی طرح صاف کریں، ذبح کے بعد گوشت دو گھنٹے رکھنے کے بعد پکائیں۔ گوشت میں خون کا رہ جانا بیماریوں کا باعث ہوتا ہے لہٰذا گوشت اچھی طرح دھوئیں۔ڈاکٹر ارشد ہمایوں کا کہنا تھاکہ گوشت پکانے کے لیے مرچ مصالحوں اور گھی کا استعمال کم سے کم کریں۔اس کے علاوہ ڈاکٹر منیر احمد کا تھاکہ گوشت کو زیادہ سے زیادہ دو ہفتے تک کے لیے ڈیپ فریزر میں محفوظ کریں، بلڈ پریشر، ہائی کولیسٹرول، یورک ایسڈ اور دل کے مریض میانہ روی سےگوشت استعمال کریں۔انہوں نے کہا کہ گوشت کے ہمراہ سبزی، دہی اور زود ہضم چیزوں کا استعمال کریں، گوشت کھانے کے بعد سبز قہوے کا استعمال ہاضمے میں مدد دے گا۔پمز اسلام آباد کے ترجمان ڈاکٹر مبشر ڈاہا نے عید الاضحیٰ سے متعلق بتایا کہ عید کے دنوں میں گوشت کا زیادہ استعمال صحت پرمنفی اثرات ڈال سکتا ہے لہٰذاعید کے دنوں میں کھانے پینے میں احتیاط کریں۔کارڈیولوجسٹ پمز ڈاکٹر اختر علی بندیشہ کے مطابق دل کے مریض مرغن غذائیں کھانے سے پرہیز کریں،دل کے مریضوں کے لیے بڑا گوشت مضر ہے۔خیال رہے کہ ملک بھر میں کل عیدالاضحیٰ منائی جائے گی اور نمازِ فجر کے بعد سے ہی سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کا سلسلہ شروع ہوگا۔

کیٹاگری میں : صحت