ملک بھر میں ا یک ہفتے کے دوران کورونا وائرس کے56کیس رپورٹ ہوئے،قومی ادارہ صحت

اسلام آباد(اے بی این نیوز)ملک بھر میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کورونا وائرس کے56کیس رپورٹ ہوئے جبکہ تشویشنا ک حالت میں مریضوں کی تعداد2رہی ۔منگل کوقومی ادارہ صحت(این آئی ایچ)کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ ایک ہفتے(21 سے 27 جون ) کے دوران کورونا وائرس کے 12ہزار674ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 56ٹیسٹ مثبت آئے اور مثبت کیسوں کی شرح 0.44فیصد ریکارڈ کی گئی۔اس عرصہ کے دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ تشویش ناک حالت کے مریضوں کی تعداد2 رہی ۔