قومی ادارہ صحت نے خیبرپختونخوا میں کینسرپھیلنے کی بڑی وجہ نسوار کو قرار دیدیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قومی ادارہ صحت نے خیبرپختونخوا میں کینسرپھیلنے کی بڑی وجہ نسوار کو قرار دیدیا،ملک میں 4 سالوں کے دوران کینسر کے 2 لاکھ 69 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے جس میں خواتین مریضوں کی تعداد 53 اعشاریہ 61 فیصد جبکہ مرد مریضوں کی تعداد 46 اعشاریہ 7 فیصد ہے ۔ سب سے زیادہ کینسر کے 45 اعشاریہ 13 فیصد کیسز پنجاب میں سامنے آئے ،پاکستان میں چھاتی کا سرطان بہت تیزی سے پھیل رہا ہے ،اس کے علاوہ ،منہ ،بڑی آنت، جگر اور پھپھیڑوں کا سرطان میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ۔ قومی ادارہ صحت نے پاکستان میں کینسر پھیلنے کی وجہ پان، چھالیہ اورگٹکا ،سگریٹ نوشی اور نسوار کو قرار دیدیا۔