لاہور،گرمی کی شدت میں اضافہ ، بیماریوں نے پنجاب میں ڈیرے ڈال لیئے

لاہور(نیوز ڈیسک) گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی بیماریوں نے پنجاب میں ڈیرے ڈال لیے ،ڈائریا،ہیٹ اسٹروک کے کیسز سے اسپتال بھرنے لگے ، صرف میو اسپتال میں یومیہ 300سے زائد مریض آنے لگے جن میں زیادہ تعداد بچے بوڑھوں کی ہے،بچوں پر ڈائریا اور بڑوں پر ہیٹ اسٹروک وار کر رہا ہے ۔ ڈاکٹروں نے باہر سے کھانے سے پرہیز کرنے جبکہ کوئی چیز کھانے سے پہلے ہاتھ دھونے کا مشورہ دیدیا ، ۔ اس کے علاوہ شدید گرمی پانی کا استعمال زیادہ کرنے کا بھی کہا۔ ڈاکٹرحضرات نے والدین کو بچوں کی خصوصی کیئرکا بھی مشورہ دیا ہے کہ باہر جانے سے پہلے سرڈھانپیں،بچوں کو پانی کا خوب استعمال کرائیں،پینے کے پانی میں او آر ایس یا گلوکوز ملا کردیں تاکہ گرمی کی شدت کامقابلہ کر سکیں۔