موسمی پھل خوبانی منرلز کا خزانہ ،نئی تحقیق سامنے آگئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) موسمی پھل خوبانی منرلز کا خزانہ ،نئی تحقیق سامنے آگئی۔تفصیلات کےمطابق حوبانی دیکھنے میں چھوٹی لیکن غذائیت سے بھرپور پھل ہے ، خوبانی کے حوالے نئی تحقیق کے مطابق 2 خوبانیوں سے جسم کو 34 کیلوریز حاصل ہوتی ہیں ، جن میں 8 گرام کاربوہائیڈریٹس، ایک گرام پروٹین،وٹامن اے، وٹامن سی، وٹامن ای شامل ہیں۔ خوبانی کا استعمال انسان کو ذیابیطس اور امراض قلب سمیت کئی امراض سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ حوبانی میں پائے جانے والے پولی فینولز نامی کیمیائی مرکبات سے گردش خون میں بہتری آتی ہے اور انسان موٹاپے سے بھی محفوظ رہتا ہے ،خوبانی میں موجود وٹامن اے اور ای سمیت دیگر اجزا بینائی کو بہتر بناتا ہے ، خوبانی کھانے سے جِلد ی امراض میں کمی آتی ہے ،خوبانی کا استعمال میک اپ میں بہت زیادہ ہوتا ہے کیونکہ اس سے جلد پر پڑی جھریاں کا خاتمہ ہوتا ہے ۔ خوبانی میں فائبر انسان کو قبض سے نجات دیتا ہے اور نظام ہاضمہ مزید بہتر بناتا ہے ۔