دماغی بیماریوں سے نجات کیلئے دن میں تھوڑی نیند بہت ضروری ہے،تحقیق سامنے آگئی

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) دماغی بیماریوں سے نجات کے لیے دن میں تھوڑی نہیں بہت ضروری ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ اگرآپ اپنے دماغ کو سکڑنے سے بچانا چاہتے ہیں تو شام کے ساتھ ساتھ دن میں بھی تھوڑی سی بہت ضروری ہے ،اس سے دماغ کی صحت بھی بہتر رہے گی اور الزائمر کا خطرہ بھی نہیں ہوگا، بڑھتی عمر کیساتھ ساتھ دماغ کے سکڑنے کا عمل تیز ہو جاتا ہے اس کی بڑی وجہ دماغی مسائل اورنیوروڈیجینریٹو بیماریاں ہیں۔ بروقت اور متوازن نیند لینے سے دماغ کا حجم بڑھتا ہے اور نیند کی کمی کا مسئلہ بھی حل ہوتا ہے ، امریکی جریدے سلیپ ہیلتھ میں شائع ہونے والے مضمون کے ڈیمینشیا کی روک تھام کے لیے دن میں 30 منٹ نیند تک کا دورانیہ فائدہ مند ہوسکتا ہے ۔