نگران حکومت نے سرکاری اسپتالوں میں ہومیوپیتھک ڈاکٹرز بھرتی کرنے کی اجازت دیدی

لاہور(نیوز ڈیسک) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن نے سرکاری اسپتالوں میں ہومیوپیتھک ڈاکٹرز بھرتی کرنے کی اجازت، نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق قوانین اور پالیسی کے مطابق خالی سیٹوں پر ہومیوپیتھیک ڈاکٹرز بھرتی کیے جائیں۔ اس حوالے سے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن سے قومی کونسل برائے ہومیوپیتھی کے وفد نے ملاقات کی اور ان کی توجہ سرکاری اسپتالوں میں ہومیو پیتھک ڈاکٹرز کی خالی سیٹوں پر دلائی۔ وفدنے یہ موقف اختیار کیا کہ ڈسٹرکٹ، تحصیل اور ٹیچنگ اسپتالوں، بنیادی صحت مراکز اور دیہی ہیلتھ یونٹس میں ہومیوپیتھک ڈاکٹرز متعدد سیٹیں خالی ہیں ، جس پر بھرتی نہ ہونے کی وجہ سے آبادی متبادل طریقہ علاج سے محروم ہے ۔