وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا نرسز کو جلد این او سی جاری کرنے کا حکم

لاہور(اے بی این نیوز)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا بیرون ملک ملازمت کیلئے نرسز کو جلد این او سی کے اجراء کا حکم ۔نرسوں کے بیرون ملک جانے کیلئے اجازت کے عمل کو مزید آسان بنانے کی ہدایت۔ پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ میں نرسنگ کالج کو فوری طورپر فنکشنل کرنے کیلئے اقدامات کا حکم ۔پنجاب کے 40نرسنگ کالجز میں طالبات کی تعداد میں اضافے کیلئے مارننگ و ایوننگ شفٹ شروع کرنے کی منظوری ۔ نرسز کو دوران تربیت 31ہزار روپے ماہانہ سکالر شپ بھی دیا جائے گا۔نرسنگ کا لجزمیں انسٹرکٹرز،نرسز اورڈاکٹرز کیلئے فی لیکچر معاوضہ بڑھانے کی منظورینگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز اور ایجوکیشن کے معیار کو بہتربنانے کیلئے پلان طلب کرلیانگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت نرسنگ ریفارمز سے متعلق اجلاس ۔صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر جاوید اکرم، صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ، ڈاکٹر جمال ناصر، ڈائریکٹر جنرل نرسنگ بشرہ مقبول ، وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر محمود ایاز، وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹرخالد مسعود گوندل،وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز،سیکرٹری صحت، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، سیکرٹری پنجاب میڈیکل فیکلٹی اور متعلقہ حکام نےاجلاس میں شرکت کی ۔