ملک بھر میں کورونا وائرس کے7کیس رپورٹ ہوئے ہیں، این آئی ایچ

اسلام آباد(اے بی این نیوز)قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے7کیس رپورٹ ہوئے اور7مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ اتوارکو این آئی ایچ کے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ایک ہزار 859ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے7افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے، اس طرح مثبت کیسز کی شرح0.38فیصد رہی اور اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا ،تاہم 7مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ کراچی میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 29ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے2کا نتیجہ مثبت آیا ۔