ملک بھر میں کرونا کے چار کیس رپورٹ، 7 مریضوں کی حالت تشویشناک

اسلام آباد(اے بی این نیوز)گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کوروناکے 2ہزار 322ٹیسٹ کئے گئے، قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کورونا کے 4مریض رپورٹ ہوئے، مثبت کیسز کی شرح0 اعشاریہ17فی رہی،قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک بھرمیں کورونا وائرس 7مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ، این آئی ای حکام کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسلام آباد میں کورونا کا 1مریض رپورٹ ہوا