آغاخان اسپتال کا سندھ حکومت کے ساتھ معاہدہ،جان بچانے کی خصوصی تربیت دی جائیگی

کراچی(نیوز ڈیسک) آغاخان اسپتال کا سندھ حکومت کے ساتھ معاہدہ،جان بچانے کی خصوصی تربیت دی جائیگی۔اس حوالے سے وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہوہو نے کہا کہ محکمہ صحت سندھ اور آغا خان اسپتال کے باہمی اشتراک سے لائف سیورز منصوبے کا آغاز کر دیا گیا۔ اس کے تحت عام افراد کو ابتدائی طبی امداد کی خصوصی تربیت دی جائے گی تا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں اموات کی شرخ کم ہو کسے ،یہ بات دیکھنے میں آئی ہے کہ ہنگامی حالت کی صورت میں مدد پر آمادہ شخص بھی قانونی پیچیدگیوں سے ڈرکرآگے نہیں بڑھتا اس حوالے سے بھی قانون سازی کی جائیگی ۔حکومت کا مقصد عوام کو بہتری طبی سہولیات پہنچانا اور زیادہ سے زیادہ افراد کو اس کی تربیت دینا ہے ۔