دل کی تکلیف کا کیسے پتہ چلتا ہے۔۔۔۔۔؟

اسلام آباد (  اے بی این نیوز )ماہرین امراض قلب کا کہنا ہے کہ ہارٹ اٹیک کی علامتوں سے ایک معدے کی تکلیف ہے جسے طبی زبان میں گیسٹرک کہا جاتا ہے۔ اس میں سینے میں جلن کے ساتھ معدے میں تکلیف محسوس ہوتی ہے۔ اس کیفیت کو نظر انداز کرنا خطرناک ہوسکتا ہے۔ جب کسی مریض کو دل کا دورہ پڑتا ہے تو عمومی طور پر اسے سینے میں درد اور جلن کے ساتھ معدے میں تکلیف اور متلی جیسی کیفیت ہوتی ہے۔