روزانہ ملٹی وٹامن کھانے اور 30 منٹ تک ورزش کرنے سے دماغ توانا رہتا ہے

ہارورڈ(نیوز ڈیسک) روزانہ ملٹی وٹامن کھانے اور 30 منٹ کی ورزش کرنے سے دماغ توانا رہتا ۔ تفصیلات کے مطابق نیویارک کی سائیکائٹرک انسٹی ٹیوٹ ، ہارورڈ میڈیکل اسکول اور کولمبیا یونیورسٹی نے جسمانی صحت اور ورزش سے متعلق مشترکہ تحقیق کی ،محققین نے ثابت کیا کہ روزانہ ملٹی وٹامن کھانے اور 30 منٹ کی ورزش کرنے سے دماغ توانا رہتا ہے۔ اس حوالے سے ساڑھے 3 ہزار عمررسیدہ افراد پر تین سال تحقیق کی گئی جن کو مختلف قسم کے وٹامنز کھلائے گئے تھے ہر سال ان کے دماغی صحت کے حوالے سے مختلف ٹیسٹ بھی کئے گئے جن کے بعد ثابت ہوا وٹامنز اور مسلسل ورزش سے انسانی دماغ مضبوط ہوتا ہے ۔