پاکستان میں کرونا کے وار ،مزید12مثبت کیسز رپورٹ

اسلام آباد (اے بی این نیوز)گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پاکستان بھر میں کرونا کے مزید 12مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔ این آئی ایچ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1ہزار949افراد کے کورونا ٹیسٹلئے گئے جن میں سے12مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آگئے۔مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.62فیصد ریکارڈ کی گئی ہے ،جبکہ کرونا سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا ،6مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔