کرونا کے مثبت کیسزمیں کمی،کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا، این آئی ایچ

اسلام آباد (نیوزڈیسک) کورونا کے مثبت کیسزمیں کمی آنے لگی،ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کرونا کے5مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔ این آئی ایچ اعداد و شمار کمطابق 2ہزار190افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے5کے ٹیسٹ مثبت آئے ۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 0.23فیصد ریکارڈ کی گئی ، کرونا سے متاثرہ مزید کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا ،این آئی ایچ کے مطابق 7مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔