اہم خبریں

سردی کی شدت میں اضافہ ،کورونا وائرس بھی سراُٹھانے لگا،مزید 13 افراد متاثر، 29 کی حالت تشویشناک

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی ،کورونا وائرس بھی سراُٹھانے لگا،مزید 13 افراد متاثر، 29 کی حالت تشویشناک ہے ۔ تفصیلات کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 5 ہزار 262 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 262 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 13 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت ںکورونا ٹیسٹ کی شرح 0.25 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا ۔

متعلقہ خبریں