ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا جاری نوٹیفکیشن عدالت میں چیلنج

لاہور(نیوزڈیسک)ادویات کی قیمتوں کے تعین کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج ۔درخواست محمد اسلم نامی شہری کی جانب سےلاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی جس میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ادویات کی قیمتیں مقرر کرنے کیلئے نگران حکومت نے قانون کے منافی نوٹیفکیشن جاری کیا جس کے بعد ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ حکومت نے سیکشن ڈرگ ایکٹ نکال کر ادویات کی قیمتیں مقررکرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا، نگران حکومت کے پاس یہ اختیار نہیں

، عوامی اور جمہوری حکومت ہی قیمتیں بڑھانے کا اقدام کر سکتی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ موجودہ نوٹیفکیشن آئین اور قانون کے منافی ہے، حتمی فیصلے تک نوٹیفکیشن معطل کرنے کا حکم دے۔