وفاقی دارالحکومت کے نامور سینئر صحافی پرویز شوکت انتقال کر گئے

راولپنڈی: ( نیوزڈیسک)معروف صحافی ،صدرپی ایف یو جےپرویز شوکت اس دنیا فانی کو چھوڑ کر اگلے جہاں چلے گئے ۔ پرویز شوکت کا انتقال راولپنڈی میں ہوا، مرحوم کی نمازجنازہ آج شام 4 بجے ڈھوک رتہ قبرستان میں ادا کی جائے گی۔پرویز شوکت مرحوم پچاس برس تک صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے حقوق کی جنگ لڑتے رہے ، وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا پرویز شوکت کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار ، صحافتی تنظیموں کا بھی پرویز شوکت کے یوں اچانک ساتھ چھوڑجانے پر دکھ کا اظہار ، مرحوم صحافیوں کی ایک مضبوط آواز تھے، صحافت اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے پرویز شوکت کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔