پنجاب بھر میں نمونیا کے وار جاری، مزید 12 بچے دم توڑ گئے

لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب بھر میں نمونیا کے وار جاری،مزید 12 ننھے بچے جان کی بازی ہار گئے ۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق جاں بحق بچوں کی عمریںچار سال کے درمیان ہیں۔جاں بحق بچوں میں گوجرانولہ اور بہاولپور سے تین، راولپنڈی سے دو اور لاہور، فیصل آباد، شیخوپورہ، رحیم یار خان سے ایک ایک بچہ شامل۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ روز 14 بچے نمونیا سے جاں بحق ہوگئے تھے۔نمونیا سات روز کے دوران 76 بچوں کو موت کی نیند سلا چکا ۔صوبے بھر سے مزید 1077 اور لاہور میں 251 بچےنمونیا کا شکار ،رواں برس 220 ننھے پھول نمونیا سے مرجھا چکے ہیں