اہم خبریں

تنخواہوں کی عدم ادائیگیوں کیخلاف نیٹکو ملازمین سڑکوں پر آگئے ، پہیہ جام ہڑتال

گلگت (نیوزڈیسک)سرکاری بس سروس نیٹکو ملازمین کا احتجاجی دھرنا دوسرے روز بھی جاری ۔ناردرن ایریاز ٹرانسپورٹ کارپوریشن ملازمین کی پہیہ جام ہڑتال،نیٹکو ملازمین 3 ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف دھرنے پر ہیں،تمام دوسرے اداروں کے ملازمین کی طرح ڈی آر اے و دیگر الاونسز فراہم کئے جائیں،ہمارے تمام اضلاع کے 8 سو ملازمین کی پہیہ جام ہڑتال ہےسواریوں کی بسوں ودیگرتمام گاڑیوں سے پہیہ جام ہڑتال کررہے ہیں،اسلام آباد سے نیٹکو ٹرکوں میں گلگت کیلئے لادی جانے والی گندم بھی پہیہ جام کی وجہ سے نہیں آسکی، ہمارے بچوں کو فیسوں کی عدم ادائیگی پر اسکولز سے نکالا جارہا ہے،ہمارےگھروں میں امراض قلب جیسے شدیدامراض میں مبتلا افراد کیلئے دوائیں تک نہیں خرید سکتے، فوری ہماری تنخواہیں دی جائیں اور مطالبات پورے کئے جائیں،

متعلقہ خبریں