Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

مالی سال 2023-24کے بجٹ میں، گلگت بلتستان کیلئے گندم سبسڈی 10 ارب روپے کردی گئی

گلگت(نیوز ڈیسک) مالی سال 2023-24کے بجٹ میں گلگت بلتستان کیلئے 79اعشاریہ5ارب روپے مختص کیے گئے ،51ارب غیرترقیاتی اخراجات جبکہ 28اعشاریہ5ارب ترقیاتی اخراجات کی مد میں رکھے گئے ہیں ۔
رواں مالی سال کے مقابلے میں گلگت بلتستان کے غیرترقیاتی بجٹ میں 4ارب کا اضافہ کیا گیا ہے، رواں مالی سال وفاق نے گلگت بلتستان کیلئے 47ارب روپے رکھے تھے۔بجٹ دستاویزات کے مطابق گندم سبسڈی کی مد میں ڈھائی ارب کا اضافہ کیا گیا ہے اور سبسڈی کی رقم 8ارب سے بڑھا کر ساڑھے 10ارب روپے کردی گئی ہے جبکہ دیامر بھاشا ڈیم کے میگا منصوبے کیلئے 20ارب روپے رکھے گئے ۔
واضح رہے کہ گلگت بلتستان حکومت نے غیرترقیاتی اخراجات کی مد میں 80ارب روپے مختص کرنے کا مطالبہ کیا تھا لیکن وفاقی حکومت نے مالی مسائل کے باعث مطالبے کو پورا کرنے سے انکار کردیا ۔