Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

گلگت بلتستان کے عارضی ملازمین کیلئے بڑی خبرآگئی ڈیپو ٹیشن پر تعینات عملہ بھی واپس بھیجنے کا فیصلہ

گلگت(اے بی این نیوز)گلگت بلتستان کو نسل کے ممبران نے صوبہ میں ڈیپو ٹیشن پر لائے گئے اسٹاف کو جی بی ایگزیکٹیو الاؤنس کی مد میں لاکھوں روپے ماہانہ مراعات دینے اور مقامی عارضی ملازموں کو مستقل نہ کرنے پر تشویش ظاہر کی ہے۔ ممبران نے وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف سے اپیل کی کہ گلگت بلتستان کے تمام عارضی ملازمین کو فوری طور پر مستقل کیا جا ئے۔ پی پی آ ئی کے مطابق گلگت بلتستان کو نسل کے ممبران کی اہم میٹنگ گلگت بلتستان کیمپ آ فس میں منعقد ہو ئی چیئر مین قائمہ کمیٹی محمد ایوب شاہ ،چیئر مین پبلک اکا ونٹس کمیٹی اقبال نصیر اور ممبران کونسل شیخ احمد علی ،حشمت اللہ اور عبدالرحمٰن سمیت جوائنٹ سیکرٹری اور ڈپٹی سیکرٹری گلگت بلتستان کونسل نے شر کت کی۔ میٹنگ میں گلگت بلتستان سے جاری نا انصا فیوں پر تشویش کا اظہا کیا گیا۔ممبران نے کہا کہ اس وقت گلگت بلتستان مختلف بحرانوں کا شکار ہے ،جی بی کو نسل صوبے کے ساتھ مل کر وفاق کے ذرئعے گلگت بلتستان کے مسا ئل کو حل کر نے کےلئے اپنا کر دار ادا کرے گی، جی بی کو نسل اور اس سے منسلک ادداروں میں مو جود تمام ملا زمین کو مستقل کر نے کے حوا لے سے کمیٹی برا ئے متا ثرہ ملازمین اور گلگت بلتستان چیف کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود ملازمین کو بنیادی حقوق دئیے بغیر من پسند افراد کوDEPUTATION پہ دیگر صوبوں سے لاکر تعینات کیا جا رہا ہے اس عمل کو فوری رو کا جا ئے اور مقامی عا رضی ملازمین کو جلد از جلد مستقل کر کے ان کی پریشانی دور کی جائے ۔ ممبران گلگت بلتستان نے مزید کہا کہ افسر شا ہی من پسند لو گوں کو گلگت بلتستان کو نسل میں ڈیپو ٹیشن میں لا کر جی بی ایگزیکٹیو الاونس کے نام سے لاکھوں رو پے تنخواہ اور مراعات کی مد میں دے رہی ہے جو گلگت بلتستان کے بجٹ پر بوجھ ہے۔ اس کے برعکس گلگت بلتستان کے عارضی ملاز مین کو دیوار سے لگا کر حق تلفی ک کی جا رہی ہے۔ ممبران نے کہا کہ ڈیپو ٹیشن پر آ ئے ہو ئے تمام ملازمین کو وا پس بھیج کر عا رضی ملازمین کو جلد سے جلد مستقل کیا جا ئے۔ جوا ئنٹ سیکریٹری گلگت بلتستان نے اسعزم کا اعادہ کیا کہ گلگت بلتستان کے اہم بنیادی ایشوزحل کر نے نیز کو نسل کو فعال بنا کر علاقے کا احساس محرومی ختم کر نے کےلئے وفاق کی سطح پر اقدامات ممبران کے ساتھ مل کر پیش کئے جائیں گے ، اور جلد سے جلد عا رضی ملا زمین کی مستقلی کے مسئلے کو حل کیا جائے گا۔ ممبران نے مشترکہ لا ئحہ عمل طے کر نے کےلئے اگلے ہفتے اسلام آ باد میں میٹنگ بھی طلب کی ہے۔