اہم خبریں

عمران خان کو بڑا ریلیف،بہت اہم فیصلہ حق میں آگیا،پولیس کی درخواست مسترد

اسلام آباد ( اے بی این نیوز         )عمران خان کے پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کیلئے پولیس کی درخواست مسترد ،اے ٹی سی لاہور نے کہا کہ عدالت نے 2 بار پولیس کو ٹیسٹ کرانے کی مہلت دی ،ملزم کے2بار کے انکار کے بعد تیسرا موقع دیا جانا محض وقت کا ضیائع ہوگا۔

عدالت نے ملزم کو اپنے آپ کو بیگناہ ثابت کرنے کیلئے 2 چانس دیے جو ملزم کی ضد کی وجہ سے اس نے ضائع کردیے،یہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا کیس ہے کہ ملزم اپنی بے گناہی ثابت کرنے سے انکاری ہے ، عدالت کا تفتیشی افسر کو ہر قانونی طریقے سے تفتیش مکمل کرنے کا حکم،بانی پی ٹی آئی کیخلاف جناح ہاؤس حملہ سمیت 12مقدمات درج ہیں

مزید پڑھیں :بجٹ میں منصوبہ بندی سے 500 سکیمز لیکر آ رہے ہیں، وزیر اعلیٰ خیبر پختو نخواعلی امین خان گنڈاپور

متعلقہ خبریں