چکن رول پراٹھا

پراٹھےکی ابتداء برصغیر سے ہوئی۔ اس کا زیادہ استعمال پاکستان ، انڈیا، نیپال اور برما میں کیا جاتا ہے ۔ پراٹھے ان ممالک میں زیادہ شوق سے کھائے جاتے ہیں جو ممالک گندم کی کاشت کرتے ہیں۔
پراٹھے کی بے پناہ اقسام ہیں جو کہ لوگ شوق و ذوق سے کھاتے ہیں،آج ہم آپکو چکن رول پراٹھا بناناسیکھائیں گے ،جو بناناانتہائی آسان ہے اورذائقے میں بھی لاجواب ہے
چکن پراٹھا رول
اجزاء:
چکن بون لیس———— ایک پاؤ
دہی——— 2ٹیبل سپون
نمک———- 2/1ٹی اسپون
لال مرچ———– ایک ٹی اسپون
گرم مصالحہ———– ایک ٹی اسپون
گوشت گلانے کا پاؤڈر———— 2/1ٹی اسپون
تیل—————- ایک ٹیبل سپون

پراٹھا بنانے کے لئے اشیاء

میدہ——– 2کپ
نمک———— ایک ٹی اسپون
گھی———– 2ٹیبل سپون
مایونیز———– آدھ کپ
چلی گارلک ساس————— 2ٹی اسپون
ترکیب:
ایک باؤل میں چکن ، دہی ، نمک، لال مرچ، گرم مصالحہ، گوشت گلانے کا پاؤڈر اور تیل ملا کر مکس کریں تقریباً 2گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔
ایک فرائینگ پین میں آئل ڈال کر چکن ڈالیں اور اس کو گلنے تک پکائیں۔
پراٹھوں کا آٹا گوندھ کر چھوٹے چھوٹے پراٹھے بنالیں۔
پراٹھے پر پہلے تھوڑی سی مایونیز کی ڈپ لگائیں، پھر چکن کے پیس رکھیں اور چلی گارلک ساس ڈال کر یہ پراٹھا رول کرکے بٹر پیپر میں پیک کرلیں