سوجی اور میدے کی میٹھی ٹکیاں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بارش کے موسم میں میٹھی ٹکیاں کھانے کو ہر کسی کا دل چاہتا ہے ، لیکن کم ہی گھروں میں اس کا اہتمام ہوتا ہے ، آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ مزے دار میٹھی ٹکیاں کیسے بناتے ہیں۔
میٹھی ٹکیاں بنانے کا طریقہ
سب سے پہلے الائچی اور گُڑ کو پیس لیں ، پاؤڈر بن جائے تو اس میں 2 کپ میدہ ،ایک کپ پسی ہوئی چینی، گھی، ایک کپ سوجی، دو چمچ دہی ،کرش کھوپرہ ، پستہ ،اور سفید تل ڈال کراسے ہاتھوں سے اچھی مکس کر لیں پھر پسے ہوئے بادام ڈال کر اسے اچھی طرح گوندھ لیں آٹا تیار ہونے پر اسے 15 منٹ کیلئے ڈھانپ کر رکھ دیں۔ پھر اس کی چھوٹی چھوٹی ٹکیاں بنا لیں کڑاھی میں تیل گرم کر کے ان ٹکیوں کو ہلکی آنچ پر فرائی کرلیں ہلکا براؤن ہونے پر ان کو اُتار لیں۔ اب آپ کی مزید میٹھی ٹکیا ں تیار ہیں۔