افطاری میں دسترخوان کی شان بڑھائے ،چکن پکوڑا

رمضان میں پکوڑے تقریبا ہر دسترخوان کا حصہ ہوتے ہیں لیکن اب آپ پکوڑوں کو الگ انداز میں بھی پیش کر سکتے ہیں جسے کہ چکن پکوڑا ایک تو ذائقہ بھی تبدیل ہو گا دوسرا گھر پر حکومت مزید مضبوط ہو گی۔
چکن پکوڑا بنانے کے اجزا
ہلد ی ۔۔۔ رنگت بڑھانے کیلئے 12 چوتھائی
بیکنگ پوڈر۔۔۔ آدھا کھانے کا چمچ
نمک۔۔۔ ایک چائے کا چمچ(حسب ضرورت)
چاٹ مصالحہ ۔۔۔ حسب ضرورت (چٹخارے کے لیے)
پیاز۔۔۔ ایک عدد باریک کٹی ہوئی
چکن۔۔۔250 گرام کیوب شکل میں
انڈے ۔۔۔2 عدد
بیسن۔۔۔5 کھانے کے چمچ
لال مرچ۔۔۔ ایک کھانے کا چمچ
ہری مرچ ۔۔۔2عدد کٹی ہوئیں

چکن پکوڑا بنانے کی ترکیب
چکن پکوڑا بنانے کے لیے اوپر دیے گئے اجزا میں سے کٹی ہری مرچ اور کٹا ہرادھنیا ، بیسن ،بیکنگ پاؤڈرپسی لال مرچ اور ہلدی،نمک، کپ پانی،باریک کٹی چکن ڈال کر ایک پیالے میں اچھی طرح مکس کر یں اور پھر 30 منٹ کے لئے ڈھانپ کر رکھ دیں۔جب یہ اچھی طرح تیار مرینیٹ ہو جائیں تو پین میں اچھی طرح تیل گرم کرنے کے بعد جس سائز کے پکوڑے بنانے ہیں اُس سائز کے پکوڑے پین میں ڈالتے جائیں، جب ان کا رنگ گولڈن ہوجائے تو اس کو نکا ل لیں ۔ یہ ڈیش چاہے افطاری میں ہو یا کسی اور موقعے پر ہمیشہ دسترخوان کی شان بڑھائے گی۔