آلو بینگن کی بھاجی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اسلام آباد ( اے بی این نیوز  )آ لو بیگن کی بھاجی کیسے بناتے ہیں اس حوالے سے آپ کو ااج ہم بتائیں گے، آپ •آلو__ (درمیانہ سائز چوکور ٹکڑے بنا لیں) 2 عدد،•سفید زیرہ ثابت__ 1 چائے کا چمچ، •بینگن__ (چوکور کاٹ لیں) 1 عدد،•درمیانہ سائز ٹماٹر__ (چوکور باریک کاٹ لیں) 1 عدد،•مرچ پاؤڈر__ آدھ چائے کا چمچ،•سبز دھنیہ__ (کترا ہوا) 1 کھانے کا چمچ،•گھی__ (پگھلا ہوا) 2 کھانے کا چمچ،•سبز مرچیں__ (پسی ہوئی) 3 عدد،•سوکھا دھنیہ پاؤڈر__ 1 چائے کا چمچ،•نمک__ حسب ذائقہ،•پانی__ 2 پیالی،•ہلدی__ آدھ چائے کا چمچ لے لیں، اور اب•آلوؤں اور بینگن کے ٹکڑوں پر نمک چھڑک کر پندرہ منٹ کے لئے رکھ دیں•پھر ان کو پانی کے نیچے رکھ کر اچھی طرح دھولیں اور خشک کر کے ایک طرف رکھ دیں•فرائنگ پین میں گھی گرم کر کے زیرہ بھون لیں•سبز مرچیں اور ٹماٹر شامل کر یں اور ڈھک کر تھوڑی دیر پکائیں•پانی ڈالیں اور جب ابلنے لگے تو سبزیاں ڈال کر مزید 8منٹ پکائیں•سبز دھنیہ سےاس کو سجا لیں ،اگر آپ اس کو پراٹھے سے کھائیں تو زبردست مزہ آ ئے گا۔