مزیدارڈونٹس ریسیپی

ہم اپنی پکوان ریسیپیز میں ایسے کھانے شامل کرتے ہیں جو ہمارے خیال میں ہمارے قارئین کے لیے مفید ہیں۔ ایک سادہ چمکدار ڈونٹ اور ایک اچھا کپ کافی ایک کلاسک امتزاج ہے جسے بہت سے لوگ پسند کرتے ہیں۔تمام تر فروسٹنگ، ٹاپنگز، اور کچھ دیگر بیکڈ سامان کے چھڑکاؤ کے بغیر، ایک سادہ چمکدار ڈونٹ ایک آسان اور کم غیر صحت بخش انتخاب کی طرح لگتا ہے جب آپ فوری ناشتہ یا میٹھی دعوت کے خواہاں ہوں۔
اسلئے آج ہم آپ کیلئے لائے ہیں ایک زبردست ریسپی،جوبنانا انتہائی آسان اورذائقے میں لاجواب ہے:
اجزاء:
گندم کا آٹا (چھان لیں) ڈھائی پیالی
انڈے (پھینٹ لیں ) دو عدد
پسی ہوئی چینی دو کھانے کے چمچ
دار چینی (پسی ہوئی یک چائے کا چمچ
خمیر ایک چائے کا چمچ
سٹرابیری جیم حسب ضرورت
آئسنگ شوگر سجاوٹ کے لئے:
مکھن دو کھانے کے چمچ
گھی حسب ضرورت
دودھ تین چوتھائی کپ
ترکیب:
آٹا اور دار چینی مکس کر یں۔ آٹے میں انڈے، چینی، مکھن، خمیر اور دودھ ڈال کر اچھی طرح مکس کر یں۔ آٹا بنا کر اس کو اچھی طرح گوندھ لیں۔ پھر ڈھک کر ایک گھنٹہ کے لئے رکھ دیں۔ آٹے کے پیڑے بنا لیں اور انکو ڈونٹ کی شکل دیں۔ انگلیوں کی مدد سے ہر پیڑے میں سوراخ کر یں۔ تیل گرم کر یں اور ڈونٹ تل کر سنہری کر لیں۔ ڈونٹ پلیٹ میں نکال کر پسی ہوئی چینی چھڑکیں اور سوراخ کے اندر جیم بھر لیں۔