کراچی (نیوزڈیسک)سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ریکارڈ ۔پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کیمطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 1800روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔ایسوسی ایشن کے مطابق 1800روپے کی کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 16 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 543 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 85 ہزار 871 روپے ہوگئی ۔دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 15 ڈالر کم ہوکر 2020 ڈالر فی اونس ہے۔















