کراچی(نیوزڈیسک)ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 700 روپے کا اضافہ ہوا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 78 ہزار 200 روپے ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 600 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 52 ہزار 778 روپے ہے۔