اسلام آباد(اے بی این نیوز)وفاقی حکومت نے اگلے ایک روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کرتے ہوئے مسلسل تیسرے روز بھی پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل سستا کردیا ہے۔
وزارت پیٹرولیم ڈویژن نے 27 نومبر تک کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کے جاری کردہ طریقہ کار کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد وبدل کیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 314 روپے سے کم ہو کر 313 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھی 2 روپے کی کمی کی گئی ہے، اس کمی کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 348 روپے سے کم ہوکر 346 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے اگلے ایک دن 27 نومبر 2026 تک کے لیے ہوگیا۔
مزیدپڑھیں: وزیراعظم یوتھ لون اسکیم میں بڑا اضافہ، قرض کی حد ڈھائی کروڑ روپے مقرر















