پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی آئی ہے، جس کے بعد سونے کا بھاؤ 3 روز کے اضافے کے بعد آج 200 روپے کم ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے کمی کے ساتھ 2 لاکھ 82 ہزار 400 روپے ہو گئی ہے۔ جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 170 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 42 ہزار 112 روپے تک پہنچ گیا ہے۔
عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے، جہاں سونے کا بھاؤ 2 ڈالر کم ہو کر 2 ہزار 703 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے۔