اہم خبریں

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایس آئی ایف سی کے ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس آئی ایف ای ایم میں 2.5 روپے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ کیا ہے جو پٹرول، ڈیزل، مٹی کا تیل، اور لائٹ ڈیزل آئل پر نافذ ہوگا۔

اس کا اثر ای ایسکرو اکاؤنٹس میں منتقل کیا جائے گا جو ریفائنریوں کے اپ گریڈ منصوبوں کے لیے استعمال ہوگا، یہ ایک عارضی انتظام ہوگا اور آئندہ بجٹ تک جاری رہے گا۔

ایس آئی ایف سی کے اجلاس میں اوگرا کو آئی ایف ای ایم میں اضافے کے اثرات کا جائزہ لینے اور پیٹرولیم ڈویژن کو خلاصہ تیار کرنے کی ہدایت دی گئی، جو ای سی سی کے سامنے منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔تاہم، پارکو جو مارکیٹ کا 48 فیصد حصہ رکھتا ہے، آئی ایف ای ایم میں اضافے کے خلاف ہے اور اسے عارضی انتظام قرار دیتا ہے۔

اجلاس میں پیٹرولیم ڈویژن کو ہدایت دی گئی کہ مقامی ریفائنریوں کے 5 سے 6 ارب ڈالر کے اپ گریڈ منصوبوں کو شروع کرنے کے لئے ایک ہفتے کے اندر قابل عمل منصوبہ پیش کرے۔
مزید پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آج بروزجمعرات،12دسمبر2024 آپ کا کیرئر،صحت، محبت اور دن کیسا رہے گا ؟

متعلقہ خبریں