اہم خبریں

پنجاب میں مفت سولر پراجیکٹ کے لیے 4 ارب روپے جاری

لاہور(نیوز ڈیسک) محکمہ خزانہ پنجاب نے مفت سولر پینل پراجیکٹ کے لیے 4 ارب روپے سمیت مختلف منصوبوں کے لیے گرانٹ جاری کردی۔محکمہ خزانہ پنجاب نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے ’فری سولر پینل پراجیکٹ‘ کے لیے 4 ارب روپے کی گرانٹ جاری کردی۔

جبکہ جوڈیشل کالونی میں اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کے لیے 40 ملین روپے جاری کیے گئے ہیں۔اسی طرح نشتر پارک میں کھیلوں کے جمنیزیم کو اپ گریڈ کرنے اور ٹیبل ٹینس کورٹ کی تعمیر کے لیے 40 ملین روپے جاری کیے گئے ہیں۔ محکمہ خزانہ نے یہ بجٹ آن لائن کیا ہے۔
مزید پڑھیں: جب تک آئینی بینچ نہیں بیٹھے گا تو کیا ہم غیر آئینی ہیں؟ جسٹس منصور علی شاہ

متعلقہ خبریں