اہم خبریں

گرفتار ملزم غلام مجتبیٰ مہر سے این بی پی کاکوئی تعلق نہیں ، ترجمان

کراچی(نیوزڈیسک)ترجمان نیشنل بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ جعلسازی اور دھوکہ دہی میں ملوث گرفتار شخص سےبینک کا کوئی تعلق نہیں۔ نیشنل بینک نے ملزم غلام مجتبیٰ مہر کیساتھ کسی قسم کی وابستگی کی تردید کردی۔ گرفتار شخص کو واقعہ سے بہت پہلے این بی پی فنڈز سے برخاست کیا جا چکا تھا۔

مبینہ سرمایہ کاروں کا این بی پی یا این بی فنڈز سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یاد رہے کہ ایف آئی اے لاڑکانہ نے نیشنل بینک کے افسر غلام مجتبیٰ مہر کو ایک کروڑ 41 لاکھ روپے کرپشن کیس میں گرفتارکررکھا ہے۔
ٹی وی اداکارہ جویریہ عباسی شادی کے بندھن میں‌بندھ گئی، انسٹا گرام پر تصاویر شیئر

متعلقہ خبریں