اہم خبریں

کاشتکاروں کیلئے 1 کروڑ تک لون پر زیرو مارک اپ کا اعلان

لاہور(اے بی این نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صونے کے کاشتکاروں کے بڑے بڑے اعلانات کر دیے۔

مریم نواز سے صوبہ بھر سے چھوٹے، درمیانے اور بڑے کاشتکار نمائندوں نے ملاقات کی، اس دوران وزیر اعلیٰ نے کاشتکاروں کی تجاویز اور سفارشات پر بتدریج عملدرآمد کی یقین دہانی کروائی۔

کاشتکاروں نے کسان کارڈ کے اجراء پر ان کو زبردست خراج تحسین کیا اور اسکیم کو زراعت کے فروغ کیلیے ریڑھ کی ہڈی کے مترادف قرار دیا۔

ملاقات کے دوران مریم نواز نے اہم اعلانات کیے جو درج ذیل ہیں:

پنجاب میں کاشتکاروں کیلیے پہلا ’اپنا کسان بینک‘ قائم کرنے کا اعلان

کاشتکاروں کیلیے ایک کروڑ تک لون پر زیرو مارک اپ کا اعلان

تین کروڑ لون پر دو فیصد اور پانچ کروڑ لون پر پانچ فیصد انٹرسٹ لینے کا اعلان

گندم کے امدادی نرخ 4500 روپے پر خریداری کیلیے عملدرآمد یقینی بنانے کا اعلان

کسان کارڈ پر فی ایکڑ لون میں 3500 روپے اضافے کا اعلان

کسان کارڈ پر کاشتکار کو 30 ہزار فی ایکڑ سے بڑھا کر 33500 کرنے کا اعلان

پنجاب بھر میں پانی چوری کے خلاف مہم جاری رکھنے کا اعلان

نہروں کی بھل صفائی کیلیے اقدامات کا اعلان

زیتون کی کاشت کیلیے خصوصی پیکج کا اعلان
مزیدپڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

متعلقہ خبریں