اہم خبریں

پیٹرول 250 روپے فی لیٹر کرنے کا مطالبہ، شہریوں نے حکومت سے بڑا ریلیف مانگ لیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اعلان پر شہریوں کا ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے، عوام نے پیٹرول کے ساتھ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی مزید کمی کا مطالبہ کردیا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کافی نہیں، حکومت پیٹرول کی قیمت 250 روپے فی لیٹر مقرر کرے تاکہ مہنگائی سے پریشان عوام کو حقیقی ریلیف مل سکے۔شہریوں کے مطابق ڈیزل کی قیمتوں میں کمی بھی ناگزیر ہے کیونکہ ڈیزل مہنگا ہونے سے پبلک ٹرانسپورٹ، مال برداری اور اشیائے ضروریہ کی ترسیل کے اخراجات بڑھ جاتے ہیں، جس کا براہ راست بوجھ عام صارفین کو برداشت کرنا پڑتا ہے۔

عوام کا کہنا ہے کہ ڈیزل سستا ہونے سے ٹرانسپورٹ کے کرایوں اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کے ساتھ روزمرہ استعمال کی اشیاء سستی کرنے کے لیے بھی مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ عام آدمی کو مہنگائی سے حقیقی ریلیف مل سکے۔
مزیدپڑھیں: موبائل لون ایپس سے قرض لینے والوں کے لیے بڑی سہولت، شرح سود کی حد 90 فیصد مقرر

متعلقہ خبریں