اہم خبریں

عمانی ایئر لائن سلام ایئر کا مسقط سے لاہور کے لیے فلائٹ شیڈول کا اعلان

لاہور(نیوز ڈیسک )عمانی ایئر لائن سلام ایئر نے 9 جولائی 2024 سے مسقط اور لاہور کے درمیان فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایئر لائن نے اعلان کیا ہے کہ وہ مسقط سے لاہور کے لیے ہفتہ وار تین پروازیں چلائے گی۔ایئر لائن کے شیڈول کے مطابق سلام ایئر منگل، بدھ اور ہفتہ کو مسقط سے لاہور اور بدھ، جمعہ اور اتوار کو لاہور سے مسقط کے لیے پروازیں چلائے گی۔

عمانی ایئرلائن نے یہ بھی اعلان کیا کہ لاہور کے لیے پروازیں ایئربس اے 321 طیارے کے ذریعے چلائی جائیں گی۔
مزیدپڑھیں: سندھ میں ایچ آئی وی بے قابو، ہر ماہ 260 نئے کیسزرپورٹ

متعلقہ خبریں