وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان کے سابق سیکرٹری کیپٹن (ر)شیر عالم محسود مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان کے سابق سیکرٹری کیپٹن (ر)شیر عالم محسود مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد آزاد جموں و کشمیر کونسل سیکریٹریٹ اسلام آباد میں کیا گیا۔ تعزیتی ریفرنس میں مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ، معاون خصوصی امور کشمیر و گلگت بلتستان نوابزادہ افتخاراحمد […]
اسلامی فقہ اکیڈمی سوڈان کی طلاق سے پہلے فریقین کوماہر نفسیات سے مدد لینے کی اپیل

خرطوم(نیوزڈیسک)سوڈان کی اسلامی فقہ اکیڈمی کے عالم عدیل حسن نے کہا ہے کہ میاں بیوی کے درمیان طلاق سے پہلے ان کا نفسیاتی معائنہ بھی کرایا جائے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوڈان میں اسلامک فقہ اکیڈمی نے جوڑے کے درمیان طلاق کی ڈگری جاری کرنے والے اداروں کے لیے ہدایات جاری کردیں۔ جس میں کہا […]
صومالیہ میں الشباب کا فوجی کیمپ پر حملہ، 11 فوجی ہلاک کرنے کا دعویٰ

موغادیشو(نیوزڈیسک)صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں الشباب کے دہشتگردوں نے فوجی کیمپ پرحملہ کر دیا۔ فوجی کیمپ پر حملے میں سینئر کمانڈر سمیت 11 صومالی فوجی ہلاک ہوگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق صومالی فورسز نےجوابی کارروائی میں الشباب کے درجنوں دہشتگردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کردیا۔صومالی فورسز کے مطابق الشباب دہشتگردوں نے پہلے فوجی کیمپ کے […]
ڈسکوز کے مالی سال 23-2022 کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری

اسلام آباد ( نامہ نگار )ڈسکوز کے مالی سال 23-2022 کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری ، اتھارٹی کا پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مختلف کیٹگریز کی مد میں 1روپے 49 پیسے سےلے کر4 روپے 46 پیسےفی یونٹ تک اضافے کی بھی منظوری دی، ڈسکوز نے نیپرا کومالی سال 23-2022 کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی […]
2022 میں چین کی معاشی ترقی کی شرح 40 سال میں کم ترین رہی،سرکاری اعدادوشمار جاری

بیجنگ (نیوزڈیسک)2022 میں چین کی معاشی ترقی کی شرح صرف 3 فیصد رہی، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سرکاری اعداد و شمار میں بتایاگیاکہ یہ شرح پچھلے 40 سال کی کم ترین ہے۔ 2022 کیلئے بیجنگ نے 5.5 فیصد کا ہدف مقرر کیا تھا جبکہ 2021 میں چین کا جی ڈی پی 8 فیصد تھا۔دنیا […]
طالبان نے خواتین کو کام کی اجازت دیدی، عالمی فلاحی تنظیموں کی سرگرمیاں بحال

کابل(نیوزڈیسک)کئی بین الاقوامی فلاحی تنظیموں نے افغانستان میں دوبارہ کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق افغان حکام نے بتایا کہ خواتین ورکرز کو کام کی اجازت پر فلاحی تنظیموں نے کچھ سرگرمیاں بحال کردیں۔ افغان حکام نے صحت کے شعبے میں خواتین ورکرز کو کام کرنے کی اجازت دی […]
ہماری خواہش ہے کراچی کا میئر اتفاق رائے سے لایا جائے، شازیہ مری،فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (نامہ نگار )وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری اور وزیر مملکت و ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ سندھ میں سیلاب کی وجہ سے ہمیں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر تحفظات تھے تاہم ہم نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ مانا اور ہم […]
سعودی خاتون وکیل اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل کے دفتر میں آفیسر تعینات

ریاض(نیوزڈیسک)سعودی عرب کی وکیل جود الحارثی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کے دفتر میں افسر برائے سیاسی امور منتخب ہونے والی پہلی خاتون بن گئیں۔جود الحارثی اقوام متحدہ میں پچھلے تین برس سے خدمات سرانجام دے رہی ہیں، انہوں نے سیکریٹری جنرل کے ’’رول آف لاء یونٹ‘‘ میں بھی ایک سال کام کیا ۔قبل ازیں وہ […]
وزیراعظم پاکستان کی جانب سےاسحاق ڈار کا چین کے سبکدوش ہونے والے سفیر کے اعزاز میں الوداعی ظہرانہ

اسلام آباد( نامہ نگار )وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج اسلام آباد میں عوامی جمہوریہ چین کے سبکدوش ہونے والے سفیرنونگ رونگ کے اعزاز میں وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی جانب سے الوداعی ظہرانہ دیاجس میںوفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و خصوصی اقدامات احسن اقبال، وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر، […]
ہمارے خلاف توہین رسالت، توشہ خانہ اور دہشتگردی کے مقدمے درج کرائے جا رہے ہیں، قاسم سوری

اسلام آباد ( وقائع نگار ) اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے کہا کہ رجیم چینج کے بعد جس طرح کیسز بنائے گئے ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا، کوئی بھی کیس ہو ایف آئی اے دبانے کی کوشش کرتی ہے۔ سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری […]