اہم خبریں

اسلام آباد، اہم شخصیات کی سکیورٹی کیلئے شاہراہوں پر ایچ ڈی کیمرے لگانے کا منصوبہ

اسلام آباد (نیوزڈیسک) اہم ملکی اور غیر ملکی شخصیات کیلئے نیا سکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا، ایئرپورٹس سے ریڈ زون کے روٹ پر جدید ترین کیمروں سے نگرانی کی جائے گی۔وفاقی پولیس نے اس پراجیکٹ پر عملدرآمد کیلئے حکومت سے ایچ ڈی کیمروں کی خریداری کیلئے ساڑھے چار کروڑ روپے سے زائد مانگ لیے […]

یوٹیوب نے پوڈ کاسٹ کےلیے اسٹوڈیو میں کئی ٹولز پیش کردیئے

کیلفورنیا(نیوزڈیسک) یوٹیوب پر پوڈکاسٹر کی تعداد بڑھتی جارہی ہے اور اسی کے تحت یوٹیوب نے اپنے اسٹوڈیو میں پوڈکاسٹ مینیجمنٹ کا اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم اس کی اندرونی آزمائش جاری ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ سہولت یوٹیوب ایپ اور ڈیسک ٹاپ ورژن دونوں کےلیےپیش کی جائے گی۔ یوٹیوب انتظامیہ نے جاری […]

الحمراء آرٹس کونسل میں تین روزہ لاہور لٹریچر فیسٹیول کا اختتام

لاہور(نیوزڈیسک) الحمراء آرٹس کونسل لاہور میں زبان وادب،فن وثقافت،آرٹ ودیگر موضوعات پر مبنی لاہور لٹریچر فیسٹیول اختتام پذیر ہوگیا۔اختتامی روز معروف بیوروکریٹ فواد حسن فواد کی شاعری کی کتاب ’’کنج قفس‘‘ کی تقریب رونمائی شرکاء کی دلچسپی کا باعث رہی، خصوصی نشسست کی میزبانی ممتاز قانون دان اعتزاز احسن نے کی جبکہ معروف بیوروکریٹ کامران […]

صوبائی وزیر خوراک کی ہدایت پر سندھ فوڈ اتھارٹی نے خصوصی مہم کا آغاز کردیا

کراچی(نیوزڈیسک)صوبائی وزیر خوراک مکیش کمار چاولہ اور ڈائریکٹر جنرل آغا فخر کی ہدایت پر سندھ فوڈ اتھارٹی نے خصوصی مہم کا آغاز کردیا،مہم کامقصد رمضان المبارک میں عوام کو معیاری کھانے پینے کی اشیا کی دستیابی کو یقینی بنانا ہے۔مہم کے تحت سندھ فوڈ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ساتھ یاسین سبزوئی نیٹیم کے ہمراہ کلفٹن […]

کراچی کینٹ اسٹیشن پر کئی واک تھرو گیٹ ناکارہ ہوگئے

کراچی(نیوزڈیسک)دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے باوجود کراچی کینٹ اسٹیشن پر لگائے گئے کئی واک تھرو گیٹ ناکارہ ہوگئے ہیں۔ریلوے اسٹیشن میں دھماکا خیز مواد کا کھوج لگانے والے آلات اور ریل گاڑیوں کے اندر معائنہ کرنے والا سسٹم بھی ناپید ہے۔اسی طرح کینٹ اسٹیشن میں مسافروں کا سامان چیک کرنے کا بھی کوئی […]

ساہیوال،تشدد سے 70سالہ خاتون جاں بحق

ساہیوال (نیوزڈیسک )نواحی چک 142نوایل میں ایک 70سالہ بوڑھی جمیلہ کو تشدد کرکے ہلاک کردیا گیا۔واقعات کے مطابق دوگروپوں کی لڑائی میں بوڑھی جمیلہ پراسرار طورپر گر کربے ہوش ہوگئی اورہسپتال پہنچنے سے قبل دم توڑ گئی۔پولیس ڈیرہ رحیم نے جمیلہ کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال پہنچادی۔پولیس کی ایک ٹیم موقع پرمزید […]

کراچی پولیس کا25زخمی ڈاکوئوں سمیت659ملزمان کوگرفتارکرنے کا دعویٰ

کراچی(نیوزڈیسک)کراچی پولیس نے گزشتہ ہفتے کے دوران پولیس مقابلوں دوران 5ڈاکوئوں کو ہلاک جبکہ 25 زخمی ڈاکوئوں سمیت659ملزمان کوگرفتارکرنے کا دعویٰ کیاہے۔کراچی پولیس نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کی جانے والی کارروائیوں کی تفصیل جاری کردی ہے ۔ترجمان کراچی پولیس کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران کراچی پولیس اور ملزمان کے درمیان 23مقابلے ہوئے۔مقابلوں […]

بھارتی فوج اور پولیس پر حملے ، درجنوں اہلکار ہلاک، متعدد زخمی

کانکر(نیوزڈیسک) نیکسل باغیوں نےریاست چھتیس گڑھ میں فوج اورنائرائن پور میں پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا جس میں کم از کمدرجنوں اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔بھارت سے آزادی کے گڑھ ریاست چھتیس گڑھ میں نیکسل جنگجوؤں کی کارروائیوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور مودی […]

ماہرین فلکیات نے ایک ارب سے زائد کہکشائوں پر مشتمل کائنات کا نیا نقشہ جاری

ایریزونا(نیوز ڈیسک) کائنات کا بنایا جانے والا اب تک کا سب سے بڑا دو ابعادی (ٹو ڈائمینشنل) نقشہ مزید وسیع ہوگیا۔ وسعت پانے والے نئے نقشے میں کہکشاؤں کی تعداد ایک ارب سے زیادہ ہوگئی ۔اس نقشے کا مقصد ماہرین فلکیات کے کائنات کے متعلق فہم کو مزید بہتر بنانے میں مدد لینا ہے جس […]

حکومتی سطح پر کفایت شعاری کی مہم تیز، 7 رکنی کمیٹی تشکیل

اسلام آباد( نیوز دیسک) وفاقی حکومت نے کفایت شعاری نفاذ کیلئے 7 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی۔7 رکنی کمیٹی کے ٹی او آرز میں وفاقی کابینہ کی طرف سے منظور شدہ کفایت شعاری کے اقدامات کے نفاذ کی پیشرفت کا جائزہ لینا شامل ہے۔ کمیٹی میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، رانا تنویر حسین، امین الحق، اعظم […]