ساہیوال (نیوزڈیسک )نواحی چک 142نوایل میں ایک 70سالہ بوڑھی جمیلہ کو تشدد کرکے ہلاک کردیا گیا۔واقعات کے مطابق دوگروپوں کی لڑائی میں بوڑھی جمیلہ پراسرار طورپر گر کربے ہوش ہوگئی اورہسپتال پہنچنے سے قبل دم توڑ گئی۔پولیس ڈیرہ رحیم نے جمیلہ کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال پہنچادی۔پولیس کی ایک ٹیم موقع پرمزید تفتیش کررہی ہے ۔















