کراچی(نیوزڈیسک)صوبائی وزیر خوراک مکیش کمار چاولہ اور ڈائریکٹر جنرل آغا فخر کی ہدایت پر سندھ فوڈ اتھارٹی نے خصوصی مہم کا آغاز کردیا،مہم کامقصد رمضان المبارک میں عوام کو معیاری کھانے پینے کی اشیا کی دستیابی کو یقینی بنانا ہے۔مہم کے تحت سندھ فوڈ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ساتھ یاسین سبزوئی نیٹیم کے ہمراہ کلفٹن کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔معروف بیکریز،اسنیکس اور دودھ کی دوکانوں پر اشیا کے معیار کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران مختلف دوکانداروں کو 15 دن کے وارننگ نوٹسز جاری کیے۔















