اہم خبریں

عمران خان کو دیوار سے لگانے کیلئے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، شیخ رشید

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق وفاقی وزیر اور سربراہ عوامی مسلم لیگ (اے ایم ایل) شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان کو دیوار سے لگانے کے لئے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ایک ٹویٹ میں شیخ رشید نے کہا کہ ساری منصوبہ بندی عمران خان کو دیوار سے لگانے کے لئے ہو رہی ہے لیکن یہ […]

جاپان میں جمعرات کو پہلا روزہ ہوگا، رویت ہلال کمیٹی جاپان کا اعلان

ٹوکیو(نیوزڈیسک)جاپان میں رمضان المبارک 1444 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے۔ کل بروز جمعرات 23 مارچ 2023 کو پہلا روزہ ہوگا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق رویت ہلال کمیٹی جاپان کے اعلان نے بتایا کہ جاپان میں کہیں بھی چاند نظر آنے کی شہادت نہیں ملی، البتہ مشرق بعید میں واقع اسلامی ملک ملائیشیا میں رمضان […]

وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اسلام آباد(اے بی این نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق (آج )جمعرات کو خیبر پختونخوا، اسلام آباد، پنجاب، زیریں سندھ ،بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں/ آندھی اور […]

ابوظہبی میں پاکستانی سفارت خانہ میں پاکستان کے قومی دن کی مناسبت سے استقبالیہ تقریب کا انعقاد

اسلام آباد(اے بی این نیوز)ابوظہبی میں پاکستانی سفارت خانہ میں پاکستان کے قومی دن کی مناسبت سے ایک استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں بڑی تعداد میں سفارتکاروں، متحدہ عرب امارات کے حکام، ممتاز کاروباری شخصیات اور متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔ وزیر رواداری شیخ نہیان مبارک النہیان […]

زلمے خلیل زاد کے بیان سے امریکی سازش اور امپورٹڈ رجیم کی اصلیت سامنے آ چکی ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد(اے بی این نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے زلمے خلیل زاد کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ زلمے خلیل زاد کے بیان سے امریکی سازش اور امپورٹڈ رجیم کی اصلیت سامنے آ گئی ہے، جیوش لابی اپنا سٹوج بچانے کے لئے سامنے آ چکی ہے، فارن فنڈنگ کے […]

شہید بریگیڈیئر مصطفی کمال برکی کی نماز جنازہ ریس کورس راولپنڈی میں ادا کر دی گئی

اسلام آ باد ( اے بی این نیوز) جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ میں دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران شہید ہونے والے بریگیڈیئر مصطفی کمال برکی کی نماز جنازہ آج ریس کورس راولپنڈی میں ادا کر دی گئی۔ صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی، وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف، چیئرمین جوائنٹ […]

مچھلی کا قیمہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اسلام آ باد (اے بی این نیوز) مچھلی کا قیمہ بڑا مزیدار ہو تا ہے،اس کے لئےکوئلہ ایک ٹکڑا، مچھلی کا قیمہ آدھا کلو، لال مرچ پاؤڈر 1 چمچ، کالی مرچ آدھا چمچ، نمک حسبِ ضرورت، ہرا دھنیا حسبِ ضرورت، ہلدی ایک چمچ، دھنیا ایک چمچ، دہی ایک کپ، ٹماٹر کا پیسٹ 2 چمچ، آئل […]

کیوی ایتھلیٹ پرڈوپنگ ٹیسٹ مثبت آنے پر 8 سال کی پابندی عائد کر دی گئی

ولنگٹن (  اے بی این نیوز       )نیوزی لینڈ کے اسٹار ایتھلیٹ زین رابرٹسن پر ڈوپنگ ٹیسٹ مثبت آنے اور دستاویزات میں جعل سازی ثابت ہونے پر 8 سال کی پابندی عائد کردی گئی۔یہ نیوزی لینڈ کے ٹریبونل کی جانب سے کسی کھلاڑی کو دی گئی سب سے زیادہ سزا ہے۔ 33 سالہ رابرٹسن اس عرصے کے دوران کسی […]

سندھ، پنجاب اور کوئٹہ میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز  )مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ شہادتوں کی بنیاد پر رمضان المبارک کے چاند کا فیصلہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے علما کے ساتھ رابطہ ہے، چاند کی شہادت آئی تو اسے دیکھیں۔رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے ملک […]

ہندوتوا ”جھوٹ“ پر قائم ہونے کا دعویٰ کرنے والے بھارتی اداکار گرفتار

نئی دہلی(نیوزڈیسک)بھارتی ساؤتھ فلم انڈسٹری کے کنڑ اداکار چیتن کمار المعروف چیتن اہنسا کو بنگلورو پولیس نے ’ہندوتوا کے خلاف‘ ٹویٹ وائرل ہونے کے بعد گرفتار کر لیا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق ان کے خلاف درج شکایت میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے اپنے ٹویٹ، جس میں کہا گیا ہے کہ ”ہندوتوا جھوٹ […]